ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور کے ساحل ِ سمندر ٹھیلہ بیوپار کے لئے موقع فراہم کرنے مچھلی فروخت کرنےو الی خواتین کا ضلع نگراں کاروزیر سے مطالبہ

مرڈیشور کے ساحل ِ سمندر ٹھیلہ بیوپار کے لئے موقع فراہم کرنے مچھلی فروخت کرنےو الی خواتین کا ضلع نگراں کاروزیر سے مطالبہ

Tue, 01 Oct 2019 20:21:31    S.O. News Service

بھٹکل:01؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)مرڈیشور کے ساحل پر مچھلی بیچنے والی خواتین کو ٹھیلہ لگاکر بیوپار کرنے کے لئے موقع فراہم کرنے کا مطالبہ لے کر شری مہا مرڈیشور مینوگارمہیلا سنگھ کی جانب سے اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر ششی کلا جولے کو کاروار میں میمورنڈم سونپاگیا۔

میمورنڈم میں  مچھلی بیچنے والی خواتین نے کہا ہے کہ بوٹ کے ذریعے سمندر میں ماہی گیری کی ہماری طاقت نہیں ہے ، ساحلِ سمندر برسوں سے رہتے آئے ہیں، زندگی کا گزارہ مشکل ہورہاہے، ساحل سمندر ہمیں ٹھیلہ لگا کر بیوپارکرنے موقع فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن ضلع ڈی سی کے حکم سے ساحل سمندر کے ٹھیلہ دکانوں کو نکال باہرکرنے کے بعد مقامی گرام پنچایت کی جانب سے 94دکانداروں کو اجازت دی گئی ہے، جس میں دوسرے تعلقہ اور ضلع کے دکانداربھی شامل ہیں، لیکن مقامی مچھلی بیچنے والی  خواتین کے لئے کوئی موقع نہیں دیاگیا ہے، ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے ، ہمیں وہاں ٹھیلہ لگانے کا موقع دینے کی نگراں کاروزیر سے مانگ کی گئی ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی سنیل نائک، مہیلا سنگھ کی مادیوی ہریکانت، ونیتا ہریکانت، کلا ہریکانت، جئے شری ہریکانت، جیوتی ہریکانت وغیرہ موجود تھیں۔


Share: